@deen_vibes61: ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ گناہ کی طرف طبیعت خود بخود مائل ہوتی ہے جبکہ نیکی کی طرف خود کو لانے کیلیئے کوشش کرنی پڑتی ہے۔ ایک اور بات ذہن نشین کرلیں کہ نیکی دنیا میں بھی دل کو سکون دیتی ہے اور گناہ میں عارضی لذت تو ہے لیکن دل کی بی چینی کا سبب بنتا ہے۔۔۔۔ جس نے اللہ کے احکامات چھوڑ کر نفس کی خواہش میں زندگی بسر کی ناکام ہوا اور جس نے اپنی مرضی پر اللہ کی مرضی کو ترجیح دے کر زندگی گزاری فلاح پاگیا۔ انسان اپنے دنیاوی نقصان کی خاطر بہت سے امور کو ترک کر دیتا ہے۔ لیکن جب اللہ کے خوف سے کسی ناجائز کام کو چھوڑ دے تو اللہ کی رضا حاصل ہوگی۔ جو کام آپ کے اور اللہ کے درمیان راز ہیں انہیں اللہ کی خاطر چھوڑ کر دیکھیں اللہ آپ کو عبادت کی لذت عطا فرمائے گا پھر دعا کرنی چاہیئے کہ یااللہ مجھے ہر اس کام میں دوبارہ مشغول نہ کرنا جسے میں تیری رضا کیلیئے چھوڑ دوں۔🌸 #fypシ゚