@ministermubarakzeb: وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے وزیرِ مملکت/وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع میں صحت کی سہولیات، بنیادی طبی خدمات کی فراہمی اور عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور قبائلی علاقوں کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ #MustafaKamal #HealthMinister