@inamzebofficial: (( اصلاحی جرگہ پرمولی کے زیرِ اہتمام بجلی کے مسئلے پر گرینڈ جرگہ , بجلی بند کرنے کا اعلان))) صوابی تحصیل رزڑ ۔۔ پرمولی میں اصلاحی جرگہ کے زیرِ اہتمام بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر ایک گرینڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شیردرہ، مہرعلی، نارنجی، غلاماں، بوقوں، خشاء اور دیگر مضافاتی علاقوں سے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے موجودہ بحران پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے متعلقہ حکام اور واپڈا کے ذمہ دار افسران سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور عوامی مطالبات ان کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے بجلی کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔ شرکاء نے واضح کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور بجلی کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو عوام احتجاجاً بجلی کا مکمل بائیکاٹ کریں گے اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی اختیار کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر مشران نے اتحاد برقرار رکھنے اور عوامی حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ #inamzebofficial #Tahsilrazar #swabinews #parmoli