@_laghari_writes_: تلخ حقیقت یہ ہے کہ جب انسان بار بار نفرت، دھوکے، بے وفائی اور ناقدری کا شکار ہوتا ہے تو اُس کا دل محبت پر نہیں، شک پر یقین کرنے لگتا ہے۔ پھر اگر کوئی خلوص سے ہاتھ بھی بڑھائے تو پہلا خیال یہ آتا ہے کہ شاید اس کے پیچھے بھی کوئی مطلب ہوگا۔ ہم پہلے ایسے نہیں تھے۔ ہم بھی لوگوں پر آسانی سے اعتبار کر لیتے تھے، محبت پر یقین رکھتے تھے اور اخلاص کو سچ سمجھتے تھے۔ مگر وقت نے ہمیں ایسے سبق سکھائے کہ اب محبت سے پہلے احتیاط، اور اپنائیت سے پہلے شک جنم لیتا ہے۔ اب مسئلہ یہ نہیں کہ دنیا میں مخلص لوگ نہیں رہے، مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے زخم ابھی تک بھرے نہیں۔ جن دلوں کو بار بار توڑا جائے، وہ محبت سے زیادہ فریب کو سچ ماننے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اگر کوئی سچی محبت بھی کرے تو دل فوراً قبول نہیں کرتا۔ ہم نفرتوں کے عادی نہیں تھے، ہمیں نفرتوں کا عادی بنا دیا گیا۔ اب محبت بھی ملے تو دل پہلے اُس کا امتحان لیتا ہے، کیونکہ زخم کھانے کے بعد اعتبار نہیں، شک انسان کی پہلی عادت بن جاتا ہے۔#faryou #faryoupage #faryoupage #fyp