@zulkafil.abbasi: #creatorsearchinsights ایک شخص آیت اللہ العظمی بہجت کے پاس آیا اور ان سے دستور دینے کی درخواست کی۔ آغا بہجت سر جھکائے ذکر میں مشغول تھے، آپ نے سر اٹھایا اور فرمایا: "جہاں تک طاقت ہو، گناہ نہ کرو۔" پھر سر کو جھکایا اور ذکر میں مشغول ہوگئے۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ سر اٹھایا اور فرمایا: "اگر کبھی گناہ ہو بھی جائے تو کوشش کرو کہ وہ گناہ لوگوں کے حقوق سے متعلق نہ ہو۔" اس کے بعد سر کو جھکایا اور ذکر میں مصروف ہو گئے۔ تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ آپ نے دوبارہ سر اٹھایا اور فرمایا: "اگر لوگوں کے حقوق سے متعلق گناہ ہو بھی جائے تو اس دنیا میں اس کی تلافی کرو اور آخرت پر نہ چھوڑو کیونکہ آخرت کا معاملہ سخت ہے۔" آیتاللہ بہجت رحمہاللہ کی مختصر نصیحت طاقت ہو تو گناہ نہ کرو؛ اور اگر ہوگیا تو لوگوں کے حقوق اسی دنیا میں لوٹا دو، آخرت کا حساب سخت ہے۔ #spiritualgrowth #divineguidance #faithjourney #traditionalwisdom