@kashmirexpressdigital: 📌 اہم ترین *پریس کانفرنس ۔ ترجمان حکومت آزاد جموں و کشمیر اور ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس* *حکومت آزاد کشمیر کے ترجمان گفتار حسین چوہدری اور محکمہ پولیس آزاد کشمیر کے ترجمان ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی* حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی، ترجمان حکومت۔ 4 اکتوبر 2025 کے معاہدے کے تحت کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 مطالبات منظور کیے گئے، ترجمان۔ ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث عوامی ایکشن کمیٹی کو قانون کے مطابق کالعدم قرار دیا گیا، ترجمان۔ 36 روزہ دھرنے سے پونچھ ڈویژن میں خوراک، ادویات اور ضروری اشیاء کی ترسیل شدید متاثر، ترجمان۔ بند شاہراہوں اور سڑکوں کے باعث کئی علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوئی، ترجمان۔ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے بند راستے ہر صورت کھولے جائیں، ترجمان حکومت۔ راستے کھلوانے کی کارروائی کے دوران کالعدم کمیٹی کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، ترجمان پولیس۔ شجاع آباد میں راستہ بحال کرنے والی ٹیم پر شدید فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے اہلکار زخمی، ترجمان پولیس۔ ارجہ جھنڈالہ میں ڈوزر پر فائرنگ، آپریٹر زخمی، منتقلی کے دوران بھی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ، ترجمان۔ اشیائے خوردونوش لے جانے والے ٹرکوں پر حملے، لوٹ مار اور ڈیزل نکالنے کے واقعات پیش آئے، ترجمان۔ خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ترجمان حکومت۔ خواتین اور بچوں کو مرضی کے خلاف دھرنوں میں رکھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، ترجمان۔ قرآن مجید اور سفید جھنڈے بچوں اور خواتین کے ہاتھوں میں دے کر آگے لانے کی منصوبہ بندی قابل مذمت ہے، ترجمان۔ قرآن مجید کو تصادم یا محاذ آرائی کے لیے استعمال کرنا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، ترجمان۔ اشتعال انگیزی، سرکاری املاک کو نقصان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ناقابل قبول ہیں، ترجمان۔ کالعدم ایکشن کمیٹی نے 14 جولائی کے احتجاج میں طلبہ کو یونیفارم میں شرکت کی اپیل کی، ترجمان۔ 15 جولائی کے لانگ مارچ میں طلبہ کو فرنٹ لائن پر لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ترجمان۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی مکمل ذمہ داری کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد ہوگی، ترجمان حکومت۔ قانون کی عملداری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، ترجمان۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے عام انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ترجمان حکومت۔ انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، ترجمان۔ آزاد، منصفانہ، شفاف اور پُرامن انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، ترجمان۔ عوام افواہوں، اشتعال انگیز پروپیگنڈے اور تفرقہ انگیز بیانیے کو مسترد کریں، ترجمان۔ آزاد کشمیر کے امن، استحکام اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان۔ حکومت اور ریاستی ادارے ہر قیمت پر امن، قانون کی حکمرانی اور عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنائیں گے، ترجمان۔

kashmirexpressdigital
kashmirexpressdigital
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 12 July 2026 14:01:42 GMT
17867
499
14
54

Music

Download

Comments

afzal.khan6226
Khan :
2026-07-12 15:58:31
5
sardarnomanmugh
Numi Mughal :
اللہ آپ کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے
2026-07-15 18:17:23
0
merapandaxardar
Mera Panda XarDar :
well done
2026-07-12 16:19:49
0
kashmiry405
Kashmiry :
2026-07-13 17:49:12
0
goharali_01979
RajaGoharAliKhan :
آپ اپنے رب کو حاضر ناظر رکھ کر بتائیں کے کونسا مطالبہ پورا ہوا ہے
2026-07-12 16:49:12
1
asad.rasheed523
جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی :
اچھا بتاو جن مطالبات پر اس موچھڑ نے سائن کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے
2026-07-13 21:56:40
0
advhammadkashmri
🇬🇧Adv Hammad🇬🇧 :
Ch Sab ya AP press conference Kar rahy hain ya baron ki likhi ho thareer per rahy hain
2026-07-12 23:48:12
0
ishtiaq.chaudhary7
محمد اشتیاق احمد گجر :
🥰🥰🥰
2026-07-12 14:22:17
1
kaleem.kashmiri34
Kaleem Kashmiri :
👌👌👌
2026-07-13 03:16:10
0
kashmiri.foji03
Kashmiri Foji :
😂😂😂
2026-07-13 11:51:54
0
khanmajidparis
M.y.k :
😁😁😁
2026-07-12 20:28:18
0
haq.nawaz23578
haq nawaz :
🖤🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
2026-07-13 01:47:00
0
To see more videos from user @kashmirexpressdigital, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About