@lostillusion620: کبھی ان آنکھوں میں بھی ایک دنیا آباد تھی*
*کسی کے نام پر دعائیں مانگنے کا حوصلہ تھا،*
*کسی کے انتظار میں*
*وقت گزارنے کی عادت تھی،*
*اور یہ یقین بھی تھا کہ*
*محبت ہر درد کا علاج ہوتی ہے*
*مگر اب لوگ کہتے ہیں کہ*
*میں بہت سلجھی ہوئی ہوں،*
*بہت مضبوط ہوں،*
*بہت کم بولتی ہوں*
*مگر وہ نہیں جانتے کہ ہر سنجیدہ انسان*
*کے اندر ایک بے فکر وجود دفن ہوتا ہے،*
*جو کبھی بے حد ہنسا کرتی تھی،*
*بے جھجک ان آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی،*
*اور کسی ایک شخص کو*
*اپنی پوری دنیا سمجھ بیٹھی تھی*
*وقت نے مجھ سے صرف لوگ نہیں چھینے*
*میرے اندر کی وہ ہیر بھی خاموش کر دی*
*جو محبت پر اندھا یقین رکھتی تھی*
*اب دل کسی کے وعدوں سے نہیں بہلتا،*
*نہ ہی کسی کے آنے یا جانے سے زندگی رکتی ہے*
*کچھ احساس ایسے ہوتے ہیں،*
*جن کا کوئی مداوا نہیں ہوتا*
*وہ بس انسان کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں*
--- #trendingvideo #viralvideo #unfrezzmyaccount #fyp #poetry