@akhrialfaaz05: تو ہاں... بہت اچھا تعلق رہا تم سے۔ تم میری زندگی کا وہ خوبصورت باب ہو جسے میں چاہ کر بھی کبھی برا نہیں کہہ سکتا۔ تمہارے ساتھ گزارے ہوئے لمحے آج بھی دل کے کسی خاموش کونے میں سانس لیتے ہیں۔ بہت کچھ کہنا تھا، بہت سی باتیں تھیں جو لبوں تک آ کر رک گئیں، مگر شاید ہر احساس کا اظہار مقدر میں نہیں ہوتا۔ بعض رشتے محبت سے زیادہ خاموشی میں مکمل ہوتے ہیں۔ اب تم آزاد ہو... اپنی مرضی کی راہوں پر چلنے کے لیے، اپنی خوشیوں کو چننے کے لیے، اور میں بھی تمہیں کسی شکایت، گلے یا الزام کے بغیر رخصت کرتا ہوں۔ میری دعا بس یہی ہے کہ زندگی تمہیں وہ سب خوشیاں دے جن کی تم نے کبھی خواہش کی تھی۔ اگر کبھی میری یاد آ بھی جائے تو بس اتنا یاد رکھنا کہ ایک شخص تھا جس نے تمہیں دل سے چاہا، بے غرض چاہا، اور پھر تمہاری خوشی کی خاطر خاموشی سے خود کو تمہاری زندگی سے جدا کر لیا۔ کچھ لوگ زندگی سے چلے جاتے ہیں، مگر ان کی یادیں ہمیشہ دل کی دھڑکنوں میں زندہ رہتی ہیں۔ #unfreezemyaccount😭🙏 #unfreezemyaccount😭🙏 #varilpeoteyline💫🥀 #sadline🥺