@dangerrizwan4: انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے پیارے بھائی جوہر خان (ولد فوجی خان ) آج ایک افسوسناک واقعے میں ہم سے جدا ہو گئے۔ انہیں جنا ہاسپٹل منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ یہ خبر ہمارے دلوں کو غم سے بھر گئی ہے اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کو اپنی رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔ تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ جوہر خان کے لیے زیادہ سے زیادہ دعا کریں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔ 💔😭