@amir_muqam: سابق فاٹا اور پاٹا، ملاکنڈ ڈویژن میں معروضی حالات کے پیش نظر کسی قسم کی مرکزی و صوبائی ٹیکس لگانے کی مخالف ہیں- وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواانجینئر امیر مقام سوات: وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سابق فاٹا اور پاٹا، بالخصوص ملاکنڈ ڈویژن پر وفاقی اور صوبائی سطح پر عائد تمام ٹیکسز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے دہشت گردی اور بدامنی کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں، اس لیے ان پر مزید مالی بوجھ ڈالنا مناسب نہیں۔ وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواانجینئر امیر مقام سوات میں مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں ڈویژن بھر کے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ٹیکسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ ٹیکسوں کے خلاف جاری تمام پرامن احتجاجی تحریکوں کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 2016 میں انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے سامنے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا مقدمہ پیش کیا، جس کے بعد کسٹم ایکٹ کا نفاذ واپس لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے پر آج بھی قائد نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹیکس استثنیٰ میں مسلسل توسیع دی، اور امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے بعد بھی ان کی کوششوں سے پاٹا کو ٹیکس استثنیٰ میں شامل رکھا گیا اور گزشتہ دس برسوں کے دوران انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر علاقے کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح امن، ترقی اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تو ٹیکسوں پر بات ہو سکتی ہے، تاہم موجودہ حالات میں ان کا نفاذ قابل قبول نہیں۔ وفاقی وزیر نے تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری پرامن احتجاجی مہم کو بھی سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور آئینی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان نے متفقہ طور پر قرار داد پیش کی- قرارداد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن پر عائد تمام ٹیکس فوری طور پر واپس لیے جائیں اور علاقے کی آئینی و قانونی مراعات کو برقرار رکھا جائے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر و سابق ضلع ناظم محمد علی شاہ خان، ضلع صدر ملاکنڈ سجاد خان،ضلع صدر لوئر دیر فاروق خان،جنرل سکریٹری بونیر ایڈوکیٹ شاہ بخت روان ،ضلعی سیکرٹری جنرل بخت عالم خان،ضلع صدر سوات قوی خان،ضلع سوات اپر سوات قیموس خان، صدر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈ فیڈریشن صدر عبدالرحیم، ممبر صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان، صدر ملاکنڈ ڈویژن ملک جہانزیب خان، صدر سوات ڈویژن وسابق صوبائی وزیر واجد علی خان، مسلم لائٹ فورم ایڈوکیٹ رحیم شاہ خان، ضلع باجوڑ جنرل سکریٹری اسرائیلی خان، یوتھ ونگ صوبائی سکریٹری جنرل رشاد خان، ودیگر پارٹی عہدیداران نے خطاب کیا-

Fan Of Amir Muqam
Fan Of Amir Muqam
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 12 July 2026 17:46:08 GMT
3153
601
64
7

Music

Download

Comments

user975141403
Aziz Khan :
@
2026-07-17 04:25:28
0
khwajapishlor
khwaja :
2026-07-14 15:44:55
0
farmanalikhan2681
Farman Khan :
❤️❤️❤️
2026-07-14 17:53:47
0
user9392476521001
Nazim.Malang :
good
2026-07-13 00:24:16
0
asfandyarbacha6
asfandyarbacha6 :
💖💖💖
2026-07-16 07:19:17
0
shahaidhussain1774
@shahid hussain1774 :
❤️❤️❤️
2026-07-16 01:53:15
0
muhammadunas28
Muhammad unas 18 :
❤️❤️❤️
2026-07-16 01:21:23
0
haji.niaz.muhamma1
Haji Niaz Muhammad :
🥰🥰🥰
2026-07-15 17:51:59
0
sultan.zareen24
Sultan Zareen :
😂😂😂
2026-07-15 09:10:13
0
aliameer651
aesthetic boy 🤩 :
❤️❤️❤️
2026-07-14 19:51:01
0
yahya.khan5997
Yahya Khan :
🥰🥰🥰
2026-07-15 08:46:57
0
naveed.armani289
naveed Armani :
💕💕💕💕💕
2026-07-15 06:58:19
0
rafiq.khan7066
Rafiq Khan :
💐💐💐
2026-07-15 05:04:02
0
muhammad.zada521
Muhammad Zada :
🥰🥰🥰
2026-07-15 03:51:26
0
akhtar.khan7797
Akhtar Khan :
🥰🥰🥰
2026-07-15 00:27:44
0
nisaralamkhan71
44t191 :
🥰🥰🥰
2026-07-14 21:59:52
0
sehad.ali2
Sehad Ali :
❣️❣️❣️
2026-07-14 21:31:17
0
habiburahim2
Habib Urahim :
🌺🌺🌺
2026-07-15 12:53:05
0
imdadkhandir1
imdad Khan Dir 0066 :
♥️♥️♥️
2026-07-14 19:29:59
0
nasarsweet4
Nasar sweet house :
👍🏻😁
2026-07-14 18:51:54
0
aman.uddin.888
AMAN Uddin 888 :
🥰🥰🥰
2026-07-14 18:16:03
0
rahmanhussain157
Rahman Hussain :
❤️❤️❤️
2026-07-14 18:03:32
0
fayaz.khan31
Fayaz.khan31 :
🥰🥰🥰
2026-07-12 17:47:48
0
To see more videos from user @amir_muqam, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About