@dailynews772: سمبڑیال: محلہ فضل پورہ کی ایک بیوہ خاتون بجلی کا بل وصول ہونے پر شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔ خاتون کے مطابق بجلی کے بل پر میٹر ریڈنگ درج نہیں، تاہم اسے 13 ہزار روپے کا بھاری بل جاری کر دیا گیا ہے۔ بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے گھر میں بنیادی سہولیات بھی مکمل طور پر موجود نہیں، اس کے باوجود اتنی بڑی رقم کا بل موصول ہونا اس کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ خاتون نے سوال اٹھایا ہے کہ جب بل پر میٹر ریڈنگ ہی موجود نہیں تو 13 ہزار روپے کا بل کس بنیاد پر جاری کیا گیا؟ متاثرہ خاتون نے واپڈا حکام سے فوری نوٹس لینے اور بل کی ازسرِ نو جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بیوہ خاتون پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں بھاری بل نے اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ: صدام راجپوت Dailynews772 #Sambrial #FazalPura #BijliBill #WAPDA #BewaKhatoon