@sohailsahafi3: سوات: بہت سے دوست کہتے ہیں کہ ایسے معاملات سے خود کو دور رکھو، اپنی سرزمین کے مسائل پر بات نہ کرو، چاہے حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوتے جائیں۔ میرے بھائیو! یہ وطن ہم سب کا ہے، اور اسے باکردار، باہمت اور ذمہ دار نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اپنی سرزمین کے امن کے لیے خود آواز نہیں اٹھائیں گے، تو پھر ہماری جگہ کوئی اور کیسے آ کر ہمارے مسائل بیان کرے گا؟ اپنی زمین، اپنے لوگوں اور اپنے مستقبل کی فکر کرنا سب سے پہلے ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر ہم آج خوف کی وجہ سے خاموش رہے، تو آنے والی نسلوں کو شاید آزادی، امن اور باوقار زندگی بھی نصیب نہ ہو۔ آئیں، قانون، اتحاد اور پرامن انداز میں اپنے علاقے کے امن اور بہتری کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ a very informative video. #news #update #swat #information #viral