@punjabpolicecpo: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب وژن کے تحت پنجاب پولیس کے سرچ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 383 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے گئے، 11,400 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر حساس مقامات پر سرچ و کومبنگ آپریشنز مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ #PunjabPolice #SafePunjab #SearchOperation #CombingOperation #PublicSafety #LawAndOrder