@khiza0rhayat: میری خیالی دنیا ۔۔۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے فردِ واحد کو سوچنا۔ اپنی ساری محبت صرف اس کے لیے سنبھال کے رکھنا۔ اپنی ساری چاہت صرف اس کے لیے بچا کے رکھنا۔ اس کو ہی دن رات سوچنا۔ خیالوں ہی خیالوں میں ایک چھوٹا سا گھر بنانا اور ساری زندگی اس کے ساتھ گزار دینا۔ اپنی ساری خوشیاں اس کے لیے سنبھال کے رکھنا۔۔۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے صرف اس کے لیے جینا تجھے سوچنا تجھے اپنے خیالوں میں اپنے روبرو لانا کتنا خوبصورت ہے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ تم سے اس قدر وابستگی ہو جائے گی تم اتنے قریب ہو جاؤ گے دل اور دھڑکن کے ساتھ دھڑکنے لگو گے تمہارے تصور کے بغیر جینا دشوار سا لگتا ہے تمہیں سوچے بغیر میری کوئی رات نہیں گزرتی آنکھ بند کرتے ہی تمہارا چہرہ میری آنکھوں کے سامنے نمایاں ہونے لگتا ہے اپنے ہاتھوں سے تمہارے چہرے کو چھو کر تمہاری موجودگی کا احساس محسوس کرتا ہوں ایسا محسوس ہوتا ہے گویا جیسے چاند آسمان سے اتر کر میرے پہلو میں آگیا۔ میری خیالی دنیا #attaullahkhanesakhelvi @Muشai 333 @آفتاب سَنّجرانیٌ @بَشْیْر بَلْوُچْ @خِضرحیات