مجھے یہ خیال آتا ہے کہ کیا تمہیں میری کوئی بات یاد آتی بھی ہوگی یا نہیں۔ کوئی لمحہ، کوئی عادت، کوئی انداز شاید وہ وقت جب میں تمہارے سامنے بے اختیار نرم پڑ جاتی تھی، وہ تمہارے منع کرنا پر بھی تمہارا نام پکارنا، میری ضدیں، میری وہ چھوٹی چھوٹی حرکتیں جو صرف تمہارے لیے تھیں۔ محبت میں انسان خود نہیں رہتا، وہ اُس شخص کے سامنے ویسا بن جاتا ہے جیسا اسے دنیا کے سامنے کبھی ہونے کی ہمت نہیں ہوتی۔ میری بھی تمہارے ساتھ یہی کیفیت تھی۔ میں چاہتی تھی تم مجھے بے حساب چاہو، ایسے جیسے کسی معصوم بچے کو چاہا جاتا ہے۔
مجھے اب بھی چائے پیتے ہوئے اکثر وہ لمحہ یاد آجاتا ہے۔ جب کبھی تمہارے کپ میں چائے کم ڈل جاتی اور میرے کپ میں زیادہ، تو میں چمچ سے اپنی چائے تمہارے کپ میں ڈال دیتی تھی۔ مگر جب ایک دفعہ تمہارے سامنے یہ عمل کیا " تم نے کہا تھا، “یہ کیا کر رہی ہو، میری چائے جھوٹی کر دی۔” اور میں اُس لمحے بس تمہیں دیکھتی رہ گئی تھی، کیونکہ میرے دل میں تو یہ احساس تھا کہ محبت میں “میرا” اور “تمہارا” کہاں رہتا ہے؟ عجیب بات ہے نا، لوگ کہتے ہیں وقت کے ساتھ سب بھول جاتا ہے، مگر میرے ساتھ الٹا ہوا۔ وقت گزرتا گیا اور تمہاری یادیں اور گہری ہوتی گئیں۔ تمہاری ہر بات، ہر انداز، ہر ادھورا لمحہ میرے اندر کہیں محفوظ رہ گیا۔
بس کبھی کبھی دل یہ سوچ کر ٹوٹ جاتا ہے کہ کیا تمہیں مجھے اپنی زندگی سے بے دخل کرتے وقت کچھ یاد نہیں آیا تھا؟ کیا میں تمہاری زندگی میں اتنی بےوقعت تھی ؟
کاش اب ہی کبھی تو تم یہ سوچ لو کہ تم نے میرے ساتھ کہی غلط تو نہیں کر دیا ۔ شاید میں آج بھی تم سے صرف اس ایک جملے کی منتظر ہوں کہ “ہاں، مجھ سے غلطی ہوئی۔” مگر کچھ لوگ محبت ہارنے کے بعد بھی اپنی انا نہیں ہارتے۔ وہ معافی نہیں مانگتے، احساس نہیں کرتے، چاہے رشتے ختم ہو جائیں، چاہے دل ٹوٹ جائیں۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ ایسے لوگ ہمیشہ خسارے میں رہتے ہیں کیونکہ کہ محبت میں انا جیتنے والے لوگ آخرکار زندگی ہار جاتے ہیں، جو انسان سچی محبت کھو دیتا ہے، وہ پھر چاہے پوری دنیا پا لے، اُس کے اندر ایک کمی ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔
2026-07-13 18:14:51
2
Abid Hussain :
♥️♥️♥️
2026-07-13 18:13:43
1
To see more videos from user @rooh_e_man_official, please go to the Tikwm
homepage.