@sweetwhisper9: پوچھا گیا کسی درویش سے: کیا طوائف کی نمازِ جنازہ پڑھی جا سکتی ہے؟ درویش نے مسکرا کر فرمایا: "جس معاشرے میں اس کے گناہ کے شریک لوگوں کی نمازِ جنازہ پڑھی جاتی ہے، وہاں صرف ایک عورت کو نفرت کا نشان بنا دینا انصاف نہیں۔ گناہ اگر مشترک ہو تو فیصلہ بھی ایک طرفہ نہیں ہونا چاہیے۔ اللہ کے دروازے پر ہر بندہ اپنے اعمال کے ساتھ حاضر ہوگا، دوسروں کے فیصلوں کے ساتھ نہیں۔" یاد رکھو! اسلام گناہ کو پسند نہیں کرتا، مگر توبہ کرنے والے بندے کے لیے رحمت کے دروازے کبھی بند نہیں کرتا۔ کسی کے ماضی کو دیکھ کر اس کے انجام کا فیصلہ کرنا انسان کا کام نہیں، کیونکہ بخشنے والا صرف اللہ ہے۔ #fyppppppppppppppppppppppp #unfreezemyacount #urduline #deepthoughts #viralvideo