@beautifulheart3027: کوئی بات، کوئی عادت، کوئی لمحہ کچھ تو یاد آتا ہوگا اسے ؟؟ کبھی تو اچانک دل دھڑکا ہوگا کبھی تو میرا نام لبوں تک آیا ہوگا کبھی تو وہی پرانی باتیں اسے بے وجہ مسکرانے پر مجبور کرتی ہوں گی اور اگلے ہی لمحے وہی یادیں اسے خاموش بھی کر دیتی ہوں گی کبھی تو اسے میری کمی محسوس ہوئی ہوگی کسی بھیڑ میں، کسی تنہائی میں جب سب ساتھ ہوں مگر دل خالی لگے تب شاید اسے یاد آیا ہو کہ کوئی تھا جو بغیر مطلب کے صرف اس کے لیے جیتا تھا صرف اس کے لیے ہنستا تھا وہ میری عادتوں کو بھولا تو نہیں ہوگا وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر روٹھنا پھر خود ہی مان جانا وہ بار بار ایک ہی بات پوچھنا اور پھر اس کے جواب پر مسکرا دینا کیا یہ سب واقعی اتنا آسان تھا بھلا دینا ؟ کبھی تو وہ راتوں میں جاگا ہوگا بلا وجہ بے چین ہوا ہوگا اور سمجھ نہ پایا ہوگا #fyp #poetry #urdupoetry #urdu #capcut

𝓑𝓮𝓪𝓾𝓽𝓲𝓯𝓾𝓵 𝓗𝓮𝓪𝓻𝓽
𝓑𝓮𝓪𝓾𝓽𝓲𝓯𝓾𝓵 𝓗𝓮𝓪𝓻𝓽
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 14 July 2026 05:47:32 GMT
139
4
0
0

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @beautifulheart3027, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About