@.jul.tiger: معافی مانگنا تمہاری تاریخ ہے مولانا فضل الرحمٰن کی نہیں ۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا فیاض الحسن چوہان کے مولانا فضل الرحمٰن کے متعلق بیان پر سخت ردعمل ۔ جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کا فیاض الحسن چوہان کے بیان پر سخت ردِعمل اسلام آباد: جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے فیاض الحسن چوہان کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "معافی مانگنا تمہاری تاریخ ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی نہیں۔ فرمائشی بیانات دینا اور پھر ان سے پیچھے ہٹ جانا تمہاری عادت ہے، جمعیت علمائے اسلام کی نہیں۔" انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن قوم کے دلوں کی آواز اور ملک کے کروڑوں عوام کے حقیقی ترجمان ہیں۔ ان کی عوامی مقبولیت اور سیاسی کردار پر بے بنیاد بیانات دینے والے پہلے اپنا سیاسی ماضی دیکھیں۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قصور کے تاریخی جلسے کے بعد خفیہ اور اعلانیہ دونوں حکمران نوشتۂ دیوار پڑھ لیں۔ عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور ملک میں حقیقی جمہوری تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان اتنی سیاسی جماعتیں بدل چکے ہیں کہ شاید انہیں خود بھی اپنی سیاسی وابستگیوں کے نام یاد نہ ہوں۔ اصولوں کے بجائے مفادات کی سیاست کرنے والے افراد کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھنا چاہیے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ فیاض الحسن جیسے لوگ سیاسی دنیا میں کوئی عوامی حیثیت نہیں رکھتے، جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی جدوجہد، کردار اور عوامی حمایت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی اختلاف کو شائستگی اور جمہوری اقدار کے دائرے میں رکھا جائے اور قومی قائدین کے خلاف غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ ۔ ۔ ۔ @highlight@maulana fazal ur rahman #جمعیت۔ایک۔نظریہ۔ہے۔۔۔اپنا۔لیجئے🖤🖤 #جمعیت_علماء_اسلام_سوشل_میڈیا_ٹیم❣️ #قائدجمعیت_حضرت_مولانافضل_الرحمن_صاحب #پیغام_حق_جمعیت_علماء_اسلام_پاکستان #سیاست۔کا۔سلطان۔مولانا۔فضل۔الرحمن
کامران بھی اللہ اپ کو جزائے خیر نصیب فرمائے اور اپ نے بالکل 100 فیصد حقیقت بات کی ہے ہمارا کام ہے دوسروں کو اپنے قدموں پہ لانا خود کسی کی قدموں پہ جانا وہ جمیعت علماء اسلام کا کام نہیں وہ کسی اور غیر الٹیوں کا کام ہے
2026-07-14 08:49:31
6
Bakht Nawaz :
الله أكبر
2026-07-15 03:03:58
1
Osama Khan :
2026-07-14 13:31:38
1
ABiD Khan mamozai :
مولانا فضل الرحمان ھم تمھارے ساتھ ہے🥰🥰🥰🥰🥰
2026-07-15 12:47:09
0
Arshad Saleem :
2026-07-15 11:44:13
0
دوست محمد :
کاش مولانا فضل الرحمان صاب اس ازادی تحریک کا سربراہ بند گیا اور اعلان کے او اج ازادی چینی کا دن ہے
2026-07-15 13:16:13
0
To see more videos from user @.jul.tiger, please go to the Tikwm
homepage.