@zulfiqarshah307: عمرکوٹ: پولیس کی کارروائی، چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد، ایک ملزم گرفتار عمرکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غریب آباد تھانے کی حدود، سیال کالونی سے چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹرسائیکلوں میں ایک 2025 ماڈل جبکہ دوسری 2019 ماڈل کی ہے۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ نور محمد نوحانی کی ہدایت پر اے ایس آئی عمران گجو، پولیس کانسٹیبل اختیار آریسر اور اکرم آریسر پر مشتمل ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دونوں چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کیں اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مزید اہم انکشافات اور ممکنہ برآمدگیوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔