@javed.jamalabad: چارسدہ: اتمانزئی بائی پاس پر ٹریفک حادثہ، دو نوجوان زخمی چارسدہ کے اتمانزئی بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چارسدہ کی ایمبولینس اور ریکوری وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوان، مہران اور سفیان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ریسکیو ریکوری ٹیم نے گاڑی کو کھائی سے نکال کر مالکان کے حوالے کر دیا۔ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔