@kemnews: سماجی کارکن کاوش پاریکھ نے کورنگی موبائل مارکیٹ کے الیکشن میں یونائیٹڈ پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ کاوش پاریکھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کورنگی موبائل مارکیٹ کے تاجروں کے مفاد، اتحاد اور بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے یونائیٹڈ پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام معزز تاجروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کاسٹ کریں اور یونائیٹڈ پینل کو کامیاب بنا کر مارکیٹ کی ترقی، استحکام اور مضبوط نمائندگی میں اپنا کردار ادا کریں۔