@shehreyarkhan713: *سب سے خطرناک زہر وہ نہیں جو جسم کو مار دے، بلکہ وہ ہے جو کسی کے دل میں آپ کے خلاف بھر دیا جائے۔ 💔* اس شخص پر حیرت ہے جسے ایک لمبے عرصے تک اپنے ساتھی کی طرف سے صرف محبت، اخلاص اور خیرخواہی ہی ملی ہو، مگر پھر ایک دن کوئی اجنبی آ کر چند منفی باتیں کرے، اور وہ برسوں کے اعتماد کو چند لمحوں کی باتوں پر قربان کر دے۔ افسوس! بعض اوقات ایک اجنبی کی زبان، اپنوں کے برسوں کے کردار پر بھاری پڑ جاتی ہے۔ حالانکہ عقل کا تقاضا تو یہ تھا کہ انسان دوسروں کی بات سننے سے پہلے اُن لوگوں کے رویے کو یاد کرتا جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیا تھا۔ یاد رکھیں، جو رشتہ دوسروں کی باتوں سے ٹوٹ جائے، وہ شاید اعتماد پر نہیں، صرف حالات پر قائم تھا۔ کیونکہ سچا تعلق افواہوں سے نہیں، کردار سے پہچانا جاتا ہے۔🍁💯 #creatorsearchinsights #capcut #fyp #foryou #foryoupage