@mpaiftikhar.ullah: *وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان کا سنٹرل جیل مردان کا دورہ* *معاون خصوصی نے سنٹرل جیل میں مختلف سہولیات کا جائزہ لیا* *خیبر پختون خوا کے جیلوں میں انسانی حقوق کی پامالی ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگی* مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے سنٹرل جیل مردان کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے آغاز پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان سمیع اللہ خان نے معاونِ خصوصی کو جیل میں قیدیوں کی فلاح و بہبود، طبی سہولیات، اصلاحی پروگراموں، فنی تربیت اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مردان سنٹرل جیل میں قیدیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ مختلف امراض میں مبتلا قیدیوں کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے جبکہ قیدیوں کے لیے ایمبولینس سروس، قرشی کلینک، ای سی جی، الٹراساؤنڈ مشین، مائیکرو لیبارٹری اور جدید ڈینٹل آلات کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اسی طرح ایچ آئی وی، ایچ سی وی اور ہیپاٹائٹس بی کی سکریننگ کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔ معاونِ خصوصی کو بتایا گیا کہ قیدیوں کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے سائیکاٹرسٹ تعینات کیے گئے ہیں جو سائیکوتھراپی اور کونسلنگ کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جیل میں قائم ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے ذریعے قیدیوں کو مختلف فنی مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں اور سال 2018ء سے اب تک ایک ہزار تین سو سینتیس (1,337) قیدیوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ قیدیوں کے لیے کمپیوٹر کورسز، الیکٹریکل، سولر پی وی اور دیگر ڈپلومہ پروگرام بھی جاری ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیل ہسپتال میں منشیات بحالی مرکز بھی قائم ہے جہاں مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ قیدیوں کے لیے جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا گیا ہے جبکہ اہل خانہ کی سہولت کے لیے وزیٹر فیسلیٹیشن سنٹر، پرائیویسی بوتھ اور ای وزٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ بریفنگ کے بعد معاونِ خصوصی نے جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کر کے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات، علاج معالجے اور دیگر انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے خواتین اور کم عمر قیدیوں سے بھی الگ ملاقات کی اور ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔ معاونِ خصوصی نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں زیر علاج مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے علاج اور طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی نے ہسپتال میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور زیر علاج مریضوں کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں معاونِ خصوصی نے جیل میں قائم منشیات بحالی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیل کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں جیل اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جیلوں کو حقیقی معنوں میں اصلاحی اور بحالی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور آئین و قانون کے مطابق قیدیوں کو حاصل تمام حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات، اصلاحی ماحول، فنی تربیت اور بحالی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ #mpa_iftikhar_ullah_pk_64_charsadda #special_assistant_to_cheif_minister_for_prisons #releaseimrankhan #cm_suhail_afridi

Iftikhar ullah Jan
Iftikhar ullah Jan
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 14 July 2026 18:47:12 GMT
868
121
19
10

Music

Download

Comments

user1145014857387
basver khan :
💕💕💕💕💕
2026-07-15 02:41:37
0
junaidkhan30202l
Junaid Khan 👑 :
mashallah
2026-07-14 18:57:04
0
saddampapra0
saddam papra :
💕💕💕
2026-07-15 04:52:50
0
hazrat.ali91338
Hazrat ali Khan PTI :
🥰🥰🥰
2026-07-15 04:51:26
0
user74930574145858
hamza 1133 :
❤️❤️❤️
2026-07-15 01:23:19
0
uzairokhan8
😘❤️UzAiRo KhAn❣️💫 :
😘😘😘
2026-07-14 19:39:47
0
fateh.ullah.gran
Fateh ullah Gran ✅ :
❤️❤️❤️
2026-07-14 19:12:38
0
les524952930
imran_khan :
🥰🥰🥰
2026-07-14 18:54:34
0
les524952930
imran_khan :
✌✌✌
2026-07-14 18:54:29
0
zeeshan.khan0488
Nisarkhan :
👍👍♥️♥️♥️♥️
2026-07-14 18:52:34
0
khalilkhan22334
🥷🏿 Sk . Khalil 🥷🏿 :
🥰🥰🥰
2026-07-14 18:52:27
0
khalilkhan22334
🥷🏿 Sk . Khalil 🥷🏿 :
😘😘😘
2026-07-14 18:52:23
0
musajani99
👑💖𝗠𝗨𝗦𝗔𝗝𝗔𝗡𝗜804💖👑 :
🥰🥰🥰
2026-07-14 18:52:14
0
tauheedjan804sk
👑tauheedJan804👑 :
🥰🥰🥰
2026-07-14 18:52:14
0
musajani99
👑💖𝗠𝗨𝗦𝗔𝗝𝗔𝗡𝗜804💖👑 :
❤️❤️❤️
2026-07-14 18:52:13
0
eisajawad
jawadkhan :
🥰🥰🥰
2026-07-14 18:52:13
0
m.jalal39
M Jalal :
💕💕💕
2026-07-14 18:51:50
0
noman.khan.112204
Noman khan 11220 :
🥰🥰🥰
2026-07-14 18:50:04
0
jamal.khan062
Jamal Khan :
🥰🥰🥰
2026-07-15 14:58:07
0
To see more videos from user @mpaiftikhar.ullah, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About