@muzo580: سنو تم میرے جنازے پر لازمی آنا،مجھے تم سے ملنا ہے اس آخری حسین پل میں، آخری بار۔۔۔! میرے جنازے پر رونا مت ورنہ مجھے بلکل اچھا نہیں لگے گا۔ اس وقت تو میں تمہیں چپ بھی نہ کروا سکوں گی۔۔ تو میری اس خاموش میت کو گلے سے لگانا، تاکہ میری بے جان، مرجھائی روح کو سکون مل سکے۔۔ جب مجھے دفنا کر سب واپس لوٹ جائیں گے تو تم تھوڑی دیر رک جانا۔۔ تمہیں پتہ تو ہے نا۔۔ ؟ میں کتنی کمزور انسان ہوں، قبر کی پہلی رات سے گھبرا جاؤں گی۔ اور تم میرے پاس رہ کر میرے بخشش کی دعا کرتے رہنا۔ میرے مرنے کے بعد میری قبر پر ایک شجر لگانا۔۔ تاکہ جب بھی تم آؤ تو اس کی چھاؤں میں بیٹھ کر مجھ سے باتیں کر سکو۔ میری ہر چیز کو اپنی استعمال میں لانا، میری کمی کو ہمیشہ محسوس کرتے رہنا۔۔ اپنے دل میں میری جگہ کسی کو نہ دینا۔۔ مجھے اپنے صبح، دوپہر، شام بلکہ ہر گھڑی کی یاد سے میں شامل رکھنا۔ جب بھی کہیں جاؤ میرے قبر پر ہوتے جانا۔ میرے مرنے کے بعد مجھے تمہارے ہر دن کا انتظار رہے گا۔۔ #underpoetry #dontunderreviewmyvideo #creatorsearchinsights #fyyyyyyyyyyyyyyyyyyy #fppppppppppppppppppp