@saman1018: اپنی زندگی کا بہترین جواب دلیلوں سے نہیں اپنی حالت بدل کر دیں۔ اپنی توانائی لوگوں کو یہ سمجھانے میں ضائع نہ کریں کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ وہی توانائی اپنی ذات کو سنوارنے، سیکھنے، کمانے، محبت کرنے، صحت مند ہونے اور اپنے خواب پورے کرنے پر لگائیں۔ اور یاد رکھیں آپ کا آباد ہو جانا، بہت سے لوگوں کے لیے سب سے مشکل منظر ہوتا ہے