@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا بغیر پروٹوکول تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور کا اچانک دورہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے گزشتہ رات گئے بغیر کسی پروٹوکول کے تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے حوالات میں موجود افراد سے ملاقات کی، ان سے ان کی گرفتاری اور زیرِ حراست ہونے کی وجوہات دریافت کیں اور ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی گفتگو کی اور ان کے پیشہ ورانہ امور، ڈیوٹی کے حالات اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ زیرِ حراست افراد کے ساتھ ہر صورت انسانی وقار، قانون اور آئین کے تقاضوں کے مطابق برتاؤ یقینی بنایا جائے اور ان کے تمام قانونی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تھانہ عوام کے لیے انصاف اور تحفظ کی پہلی دہلیز ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہر شہری کو وہاں عزت، سہولت اور فوری رسائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو باوقار، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کے تصور کے مطابق ریاست کی اصل طاقت کمزور اور بے سہارا افراد کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی مساوی فراہمی میں مضمر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام دوست، جوابدہ اور خدمت پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔ یہی فرق ہوتا ہے حکمران اور عوامی لیڈر میں #CMKP #SohailAfridi #imrankhan #pti #عوامی_وزیراعلی
or dosri tarf dewariyn girati helicopter sahiba hn 😂
but Sohail sahb kindly do something for Our Khan sahb also
2026-07-17 02:13:03
4
پشتون میسنگ پرسن :
میرا ابو 2012 سے اب تک بے گناہ لاپتہ کرکے جیل میں ڈال ہے
I'm from Waziristan
2026-07-16 04:21:56
260
NaziSH :
Great CHIEF MINISTER 🤩
2026-07-16 21:07:52
1
peer Bba Malang :
compromise wazer e Allah .. where is Imran Khan???
2026-07-16 20:46:17
1
seemabkhan :
where is Imran Khan
2026-07-16 20:30:20
1
user730538524 :
where is imran khan
2026-07-16 04:19:19
42
Zinab Afridi :
:دہ اعہ خلکو تپوس وکو کوم خلک یی چی خوپیا کڑی دی دہ مڑی او جوندی پتا یی نہ لگی بی گنا خلک یہ خوپیا کڑی دی اعو تپوس دی وشی
😭😭🥺😰🥺🥺🥺😭
2026-07-16 10:10:15
9
Shah Farooq☑️ :
TikTok CM
2026-07-16 06:11:11
33
🌸ÃH🫀HINA🍂302 :
MISS IMRAN KHAN ✌️❤️
2026-07-16 03:47:05
9
AsMa Afridi :
میرے لیے قابل احترام ہیں وہ شخص جو عمران خان سے محبت کرتے ہیں 🌹🌹🌹🌹
2026-07-16 03:51:49
27
Fury | LEVINHO :
muhammad sohail afridi latest videos
2026-07-16 06:15:14
2
Imran 804 loft :
804🌹🌹🌹🌹🥰🥰🥰
2026-07-16 04:49:38
15
KING oF Heart 804 :
Cm sab murshad se kab mulaqat ho gi
2026-07-16 03:42:08
22
WAZIR KING 👑 :
:ہے کوئی ان سا خوبصورت😭😭😔
2026-07-16 10:36:17
16
Rameez Raja PTI love :
قسم خدا کی مظلوم عوام کیلئے فرشتہ ثابت ہے سہیل آفریدی صاحب سلیوٹ سہیل آفریدی صاحب
2026-07-16 13:42:14
5
Malik Nosher Khan Langrial :
سہیل بھائی خان صاحب کی رہائی کے بارے میں پلان دیجئیے پلیز
2026-07-16 04:22:05
10
Zainab Hayat❤️❤️ :
abhi sahi line pay agya cm sir🥰
2026-07-16 04:18:11
14
iqra online quran acadmy :
الله آپ کو تا حیات اسے بڑے عہدے پر فائز کردے
2026-07-16 05:14:10
15
Majeed Ullah :
محترم جناب وزیرِ اعلیٰ صاحب،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک اوورسیز پاکستانی ہوں اور الحمدللہ 2013 سے پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کا کارکن ہوں۔
مجھے آپ سے ایک نہایت ضروری معاملے پر بات کرنی ہے، اس لیے آپ سے ملاقات بھی ضروری ہے۔ چونکہ میں بیرونِ ملک ہوں، اس لیے فی الحال فون پر آپ سے رابطہ کرنا چاہتا ہوں۔
برائے مہربانی اپنا رابطہ نمبر یا اپنے دفتر کا کوئی نمبر فراہم فرما دیں تاکہ میں آپ سے ضروری بات کر سکوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے اور پاکستان کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
بہت شکریہ۔
2026-07-16 05:16:48
30
HonEy MinHas :
strat movement for Khan sahib
2026-07-16 04:00:03
12
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm
homepage.