@heer_writes_01: ...میری زندگی کا ایک ہی اصول ہے میں وہاں نہیں ٹھہرتی جہاں میرے حصے کی وفا تقسیم کی جائے جہاں محبت کے نام پر دلوں میں گنجائشیں رکھی جائیں اور رشتوں کو ضرورت کے مطابق بدلا جائے۔ میں نے ہمیشہ خود کو کسی ایک دل کی امانت سمجھا ہے اس لیے نہ کبھی کسی کے حصے میں شریک ہوئی اور نہ اپنے حصے میں کسی اور کو شریک ہونے دیا۔ جہاں میری موجودگی کے باوجود کسی اور کی جگہ باقی ہو وہ جگہ میرے لیے کبھی گھر نہیں بن سکتی۔ کیونکہ محبت اگر سچی ہو تو اس میں انتخاب نہیں یقین ہوتا ہے۔ نہ مجھے بازار جیسے دل پسند ہیں جہاں ہر آنے والا اپنی پسند کا حصہ لے جائے اور نہ ہی میں اپنے دل کو ایسا بازار بنانا چاہتی ہوں جہاں ہر شخص کو ٹھہرنے کی اجازت ہو۔ میرا دل ہجوم کے لیے نہیں ایک سچے انسان کے لیے بنا ہے۔ اگر مجھے کسی کی پہلی ترجیح بننا نصیب نہیں تو آخری انتخاب بن کر جینا بھی قبول نہیں۔ میں آدھی محبت آدھی توجہ اور آدھے رشتوں پر یقین نہیں رکھتی۔ یا تو پورا ساتھ ہوتا ہے یا پھر خاموشی سے ہمیشہ کے لیے الگ ہو جانا۔ 🌷ہیر #fyp #unfrezzmyaccount #fypシ゚viral #fypシ #foryou