@doctor_sawaira: دل کو سب سے زیادہ تکلیف تب نہیں ہوتی جب کوئی اجنبی کچھ کہہ دے، بلکہ تب ہوتی ہے جب وہ لوگ لفظوں کے تیر چلائیں جنہیں ہم نے اپنی دعاؤں، اپنی محبت اور اپنے یقین میں ہمیشہ شامل رکھا ہو۔ میں نے جن پر اعتبار کیا، انہی کے لہجوں نے میرے اندر کی خاموشی کو توڑ دیا۔ اُن کے چند جملوں نے میرے دل میں ایسا شور برپا کیا کہ اب ہر مسکراہٹ کے پیچھے ایک اداسی چھپی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ کبھی کبھی انسان دوسروں کی خاطر اپنی انا، اپنی خوشیاں اور اپنے جذبات تک قربان کر دیتا ہے، مگر بدلے میں اُسے وہ الفاظ ملتے ہیں جو اُس کی روح کو زخمی کر دیتے ہیں۔ پھر ضمیر بار بار یہی سوال کرتا ہے کہ کیا یہی وہ لوگ تھے جنہیں تم اپنا سمجھتی تھیں؟ کیا یہی وہ چہرے تھے جن کے لیے تم ہر بار خود کو بھلا دیتی تھیں؟ آج دل بہت خاموش ہے، مگر اس خاموشی کے پیچھے ایک ٹوٹا ہوا یقین دفن ہے۔ کچھ رشتے انسان کو رُلا کر نہیں، بلکہ اندر سے خالی کر کے چلے جاتے ہیں۔ اور سب سے بڑا دکھ یہ نہیں کہ لوگ بدل گئے، بلکہ یہ ہے کہ ہم نے اُنہیں کبھی اپنا سمجھا تھا۔ 🖤🥀