@aila_563: انتظار وہی کر سکتا ہے جس نے ایک ہی شخص میں پوری دنیا دیکھی ہو۔ ورنہ لوگ تو چند دنوں میں نئے چہروں کے ساتھ دل لگا لیتے ہیں۔ کسی ایک انسان کو اپنی عادت بنا لینا آسان نہیں ہوتا اور پھر اُسی انسان کی یاد میں ہر روز خود کو ٹوٹتے دیکھنا اُس سے بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ میں نے بھی تم میں اپنی دنیا دیکھی تھی اپنی خوشی اپنا سکون اپنا کل سب کچھ تم سے جوڑ لیا تھا۔ اسی لیے آج بھی تمہارا انتظار ختم نہیں ہوا حالانکہ تم کب کے بدل چکے ہو۔ تمہارے لیے شاید یہ ایک عام سا رشتہ تھا مگر میرے لیے یہ پوری زندگی تھی۔ لوگ کہتے ہیں جو چلا جائے اُسے بھول جانا چاہیے مگر وہ لوگ شاید سچی محبت نہیں جانتے۔ کیونکہ محبت اگر دل سے ہو جائے تو انسان صرف شخص نہیں اپنی دنیا کھو دیتا ہے۔ اور جب دنیا ہی کسی ایک انسان میں بس جائے تو پھر انتظار عادت نہیں مجبوری بن جاتا ہے #cupcut_edit #cupvidio #cupcut #fyp #cupcuteditvideo