@302mydsst: پاک دامنی پر اللہ کا انعام وکرم... خاتون کا شوہر جب سفر سے لوٹا تو اس کے بھائی نے فوراً اپنی بھابھی پر الزام لگادیا کہ تمہاری بیوی نے مجھے بدکاری پر اکسایا تھالیکن میں نے منع کیا، شوہر نے بغیر سوچے سمجھے اسی وقت پارسا بیوی کو طلاق دیدی... بیان کیا جاتا ہے کہ ایک نیک شخص نے نہایت خوبرو و پرہیز گار خاتون سے شادی کی، دونوں ایک دوسرے سے خوب محبت کرتے تھے، مسرت بھرے دن گزر رہے تھے،ایک مرتبہ شوہر کو طلب رزق کے لئے سفر کی حاجت آپڑی، فکر لاحق ہوئی کہ اپنی بیوی کو گھر میں تنہا کیسے چھوڑے، قرابت داروں میں کسی معتبر شخص کی تلاش شروع کی، اسے اپنے سگے بھائی کے علاوہ کوئی معتبر ذمہ دار نہ ملا، بھائی کے گھر میں بیوی کو چھوڑا ، مگر پیارے نبیﷺ کا یہ فرمان بھول گیا ’’الحمو الموت‘‘ دیور موت ہے، اور وہ سفر پر روانہ ہوگیا۔ دن گزرتے گئے، ایک روز دیور نے اپنی بھابھی کو شہوت رانی پر اکسایا، مگر اس پاکباز خاتون نے اسے سختی سے ڈانٹا اور کہا : تم چاہتے ہو کہ میری عزت کی دھجیاں بکھیرو اور میں شوہر کی خائن بن جاؤں، ہرگز نہیں! دیور نے بھابھی کو رسوا کرنے کی دھمکی دی ، مگر بھابھی پر دھمکی کا اثر نہیں ہوا، کہا :تم جو کرنا چاہو کرو، میرے ساتھ میرا رب ہے۔ اس نیک خاتون کا شوہر جب سفر سے لوٹا تو اس کے بھائی نے فوراً اپنی بھابھی پر الزام لگادیا کہ تمہاری بیوی نے مجھے بدکاری پر اکسایا تھالیکن میں نے منع کیا، شوہر نے بغیر سوچے سمجھے اسی وقت پارسا بیوی کو طلاق دیدی اور کہا: مجھے اپنی بیوی سے کچھ نہیں سننا ہے، میرا بھائی سچا ہے... وہ متقی اور خدا ترس خاتون گھر سے انجان منزل کی طرف نکل پڑی، راستے میں ایک عابد و زاہد کا گھر پڑا، دروازہ پر دستک دی اور اپنی ساری کہانی عابد سے کہہ ڈالی، اس عبادت گزار بندے نے اپنے چھوٹے بیٹے کی نگہداشت پر اسے مامور کردیا، ایک دن عابد گھر سے کسی کام کے لئے باہر گیا، گھر کا نوکر موقع پاکر اس خاتون پر ڈورے ڈالنے لگا، مگر عزم و ثبات کی پیکر نے اللہ کی معصیت سے انکار کیا، اور کہا: نبی ﷺ نے ہم سب کو تنبیہ کی ہے کہ کوئی شخص کسی اجنبی خاتون کے ساتھ خلوت میں ہرگز نہ ہو، اس لئے کہ ان کا تیسرا شیطان ہوتا ہے، نوکر نے خاتون کو دھمکی دی کہ میں تمہیں بڑی مصیبت میں پھنسا دونگا، مگر اس پیکر عفت کے پاؤں میں لغزش بھی نہیں آئی، نوکر نے عابد کے بچے کو قتل کردیا اور عابد کے گھر لوٹنے پر قتل کا الزام اس خاتون پر عائد کردیا، اس اللہ والے عابد کو غصہ تو بہت آیا مگر اللہ سے اجر کی امید باندھ کر صبر کر گیا، دو دینار اجرت کے طور پر خاتون کو دئے اور گھر چھوڑنے کا حکم دیا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: غصہ پی جانے والوں اور عفو ودرگزر کرنے والوں کو اللہ محبوب رکھتا ہے عابد کا گھر چھوڑا ،شہر کی طرف رخ کیا، وہاں دیکھا کہ ایک بھیڑ ایک شخص کو پیٹے جارہی ہے، اس نے پوچھا تم لوگ اسے کیوں مار رہے ہو؟ ایک آدمی نے بتایا اس کے ذمہ قرض ہے یا تو قرض ادا کرے یا ہماری غلامی کرے، خاتون نے پوچھا اس پر کتنا قرض ؟ کہا: دو دینار، اس پر خاتون نے انہیں دو دینار دیکر اس شخص کو آزاد کرایا، آزاد ہونے والے شخص نے پوچھا تم کون ہو؟ اس خاتون نے اپنی پوری کہانی بیان کردی، اس پر اس آدمی نے کہا: کہ ہم دونوں ساتھ کام کریں گے اور نفع برابر بانٹ لیں گے، خاتون نے حامی بھر دی، اس آدمی نے کہا ہم یہ گندی بستی چھوڑ کر سمندری سفر پر نکلتے ہیں، خاتون نے کہا ٹھیک ہے، دونوں کشتی کے پاس پہونچے ، نوجوان نے کہا کہ پہلے تم کشتی پر سوار ہو، وہ سوار ہوگئی اور وہ شخص کشتی کے مالک کے پاس گیا اور کہا: یہ میری لونڈی ہے میں اسے فروخت کرنا چاہتا ہوں، چنانچہ کشتی کے مالک نے پیسے چکائے اور خاتون کو اس کی لاعلمی میں اسے خرید لیا، وہ شخص پیسہ لیکر بھاگ نکلا، کشتی روانہ ہوئی، خاتون اس شخص کو ڈھونڈنے لگی مگر نہیں پایا، کشتی کے عملہ نے اسے گھیر لیا اور اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگے، خاتون کو تعجب ہوا، اس پر کشتی کے کپتان نے بتایا کہ میں نے تمہیں تمہارے مالک سے خرید لیا ہے اور اب تم وہ سب کرو جس کا حکم دیا جائے، اس نے ملتجیانہ لہجے میں کہا: میں اللہ کی نافرمانی نہیں کرسکتی مجھے چھوڑ دو ، یہ کہنا ہی تھا کہ سمندر میں آندھی اور طوفان آیا، کشتی ڈوب گئی ، #viral #trending #foryou #fyp #unfrezzmyaccount

It'X Me Hai...🌹
It'X Me Hai...🌹
Open In TikTok:
Region: ZA
Thursday 16 July 2026 07:45:37 GMT
442795
8073
168
141

Music

Download

Comments

user1445529144559
Fiaz Ahmed :
دنیا بڑی وسیع ھے پتہ نہیں لوگوں کے ساتھ کیا کیا واقعہ رونما ھو جاتے ھے😭
2026-07-17 09:51:34
70
awaisismail009
Chand :
ye real story h ka wesy he bnani Gai
2026-07-17 08:54:43
8
t4sk3n___f4t1m4
💕ur fav Angel 💕 :
bht achi story chaye real ho ya nahi
2026-07-17 10:20:52
10
samiullah48672
samiullah48672 :
kahanio ka wkt guzr gia hey .
2026-07-17 06:05:12
18
haji.nazar.gopang
haji Nazar gopang :
mashallah bahut pyari story hai
2026-07-17 13:47:05
1
love.life4053
healthy mind :
end main ye to bta dain k wo larki zinda Rahi ya kashti main doob gai
2026-07-19 16:35:08
2
allahkeeman1
Allah ke EMAN :
next
2026-07-18 14:42:09
1
haider08518
Haider :
age
2026-07-17 02:19:07
2
arif.hussain2028
Arif Hussain :
بےشک اللہ تعالٰی صبر والوں کےساتھ ہے ❤️وہ ذات بابرکات ، ضرور اپنے بندوں کی مدد فرمانے والی ہے 💙 ہر تکلیف اس کی طرف سے آزمائش ہے 👏
2026-07-16 17:08:45
6
eshfaqsani
Sani Eshfaq :
کہانی پوری لکھا کرو اگر لکھنا ہے
2026-07-19 06:30:34
5
user2832059152161
user2832059152161 :
next part bibi
2026-07-17 09:48:36
2
abdulfatir538
Abdul Fatir :
ab is story se kia saabit hota h?
2026-07-17 05:03:22
1
zindagikarang1
mano121 :
next
2026-07-17 04:36:14
1
itxasad513
𖣘Itx᭄Aຮad✰࿐ :
next part kab upload Karna hai
2026-07-18 14:18:55
0
xafarhussain
xafarhussain :
nice
2026-07-21 11:31:13
1
saqibgoraya056
Saqib Goraya 🥷 :
Bht piyar alfaaz♥️
2026-07-17 10:10:09
1
gmbhatti2386
G.Mustafa Bhatti Adv :
next part???
2026-07-19 16:09:00
1
user22499112
Arif Waseem786 :
اگر اختتام کسی اچھے نتیجے پہ ہوتا تو شاید دوسروں کو سبق ملتا ورنہ مرنا تو سب کیلیے سبق ہے
2026-07-22 03:59:38
0
robyzara7
robyzara7 :
plz khani pori lkha kren fida ap ka hi hy
2026-07-16 22:49:23
3
pe_rd_esi_log
༒☬RAJA☬༒࿐ :
next
2026-07-17 05:55:02
2
salmankhan_644
S A L M A N - K H A N :
ye to jhoti Kahani lag rahi
2026-07-20 23:44:15
1
farooqah64
WaXiR😘JaN❣️FaRooQ :
interesting
2026-07-19 18:27:47
1
user5173517
Jutt Aamir Shahzad :
بہت اچھی سٹوری
2026-07-20 05:50:42
1
ranamaazrajpoot11
🦅رانا معاذ 🦅 :
aj kal yahi chal raha ha
2026-07-21 10:00:36
1
rajawajidnadeem
Rajawajidnadeem :
بچہ قتل ھو گیا اور باپ نے اسے دو دینار دے کر بولا جا چلی جا واہ جی واہ
2026-07-17 05:00:14
2
To see more videos from user @302mydsst, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About