@labeeb_mughal786: ماضی کے جھروکوں سے... واربرٹن ہمیشہ سے اپنے منفرد ذائقوں اور روایتی کھانوں کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتا آیا ہے۔ انہی یادگار ناموں میں ایک نام مولوی چاچا بشیر احمد مرحوم کا بھی ہے، جن کے سموسے آج بھی پرانے واربرٹن کے باسیوں کی یادوں میں اپنی خوشبو اور ذائقے کے ساتھ زندہ ہیں۔اگر واربرٹن کے لازوال ذائقوں کا ذکر ہو اور مولوی چاچا بشیر کے سموسوں کا نام نہ لیا جائے تو یقیناً یہ ناانصافی ہوگی۔ وہ نہایت محنتی، شریف، خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے۔ ان کے ہاتھ کا ذائقہ صرف مصالحوں کا کمال نہیں تھا، بلکہ اس میں خلوص، محبت اور محنت بھی شامل تھی۔ان کی کامیابی میں ان کی اہلیہ کا کردار بھی قابلِ تحسین تھا، جو ہر مرحلے پر ان کے شانہ بشانہ رہیں۔ حقیقت یہی ہے کہ ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک مخلص اور وفادار شریکِ حیات کا اہم کردار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ مولوی چاچا بشیر احمد مرحوم اور ان کی اہلیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کی نیک یادوں کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔۔۔۔ لبیب مغل کے قلم سے