@psf_gdc_gulabad: پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) گل آباد کالج🚩 پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن گل آباد کالج کے زیرِ اہتمام آج امن مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے دہشت گردی، تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔ ہم رباط اور لڑم ٹاپ میں پولیس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وطن کے دفاع میں شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ امن، تعلیم، شعور اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہمارا یقین ہے کہ ایک پرامن معاشرہ ہی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ دہشت گردی نامنظور — امن ہمارا حق ہے۔ 🇵🇰🚩 #PeaceMarch #PSF #StandForPeace #NoToTerrorism #Pakistan @Nisar Baaz 🦅 @hassamsha @احسن خان محمدزﺉ🚩 @📿زوهيب🚩✌🏻 @🌸امجد ٹینشن 🌸 @حضرحیات پختون یار 🚩 @💲 SAHIBZADA UMAIR 💲 @پښتون زلمے🚩