@ijazalikhattak4: مولا! مجھے ان اذیتوں سے نکال دیجیے جو ہر روز مجھے حد سے زیادہ پریشان کر دیتی ہیں۔ یہ خاموش درد، یہ بے چینی اور یہ آزمائشیں میرے دل کو تھکا دیتی ہیں۔ میری آنکھوں کے آنسو صرف آپ ہی جانتے ہیں، میری خاموش دعائیں بھی صرف آپ ہی سنتے ہیں۔ مولا! میرے دل کو اپنی رحمت سے سکون عطا فرمائیے، میری روح کو قرار دیجیے اور میری زندگی کو اپنی رضا سے بھر دیجیے۔ مجھے ہر اس غم سے نجات عطا فرمائیے جو مجھے اندر ہی اندر توڑ رہا ہے۔ میرے لیے آسانیاں لکھ دیجیے، میرے دل کی ہر بے چینی کو اپنے کرم سے ختم فرما دیجیے،میں تھک گئی ہوں، مگر آپ کی رحمت سے مایوس نہیں، کیونکہ مجھے یقین ہے کہ آپ ہی میری ہر دعا کا سب سےخوبصورت جواب ہیں۔