@silent_vibe_084: پتہ نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب ہم کسی پر دل سے یقین کرنے لگتے ہیں، اسے اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھنے لگتے ہیں تب ہی وہ بدلنے لگتا ہے۔ پہلے باتوں میں اپنائیت ہوتی ہے، پھر رویوں میں فاصلے آ جاتے ہیں، اور آخرکار وہی شخص اجنبی محسوس ہونے لگتا ہے جس پر کبھی سب سے زیادہ بھروسہ تھا۔ شاید غلطی ہماری صرف اتنی ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کو اپنی نیت جیسا سمجھ لیتے ہیں۔ ہم وفاداری دیتے ہیں اور بدلے میں وفاداری کی امید رکھتے ہیں، لیکن ہر دل ہماری طرح مخلص نہیں ہوتا۔ اب سمجھ آیا ہے کہ یقین کرنا آسان ہے مگر اس یقین کو قائم رکھنا ہر کسی کے بس کی ، بات نہیں۔ کچھ لوگ وقت کے ساتھ نہیں بدلتے وہ صرف اپنا اصل چہرہ دکھا دیتے ہیں۔ .... اور حقیقت یہی ہے کہ اعتماد ٹوٹنے کی آواز نہیں ہوتی، مگر اس کی خاموشی انسان کو اندر سے ہمیشہ کے لیے بدل دیتی ہے۔ #trending #foryou #unfreezemyacount #growmyaccount #shairylover