@thinker1766: إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ زرخیلہ، شموزئی، سوات کے رہائشی وسیم اور محسن کے والد محترم، عمر باچا گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم، باچا زادہ مرحوم، جان زادہ مرحوم اور صاحبزادہ کے بھائی جبکہ مسلم باچا کے برادر اور روشن علی پیٹرول پمپ والے کے بھانجے تھے۔ مرحوم کا جسدِ خاکی آج بروز جمعہ ان کے آبائی گاؤں زرخیلہ، شموزئی پہنچایا جائے گا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ جمعہ، دوپہر 2:00 بجے عیدگاہ گراؤنڈ زرخیلہ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔