@lejao.pk: پردیس انسان کو صرف پیسہ نہیں، لوگوں کی حقیقت بھی دکھا دیتا ہے جب میں پہلی بار پردیس آرہا تھا تو میرے ایک قریبی رشتہ دار کے گھر والوں نے مجھے کچھ سامان دیا کہ فلاں شخص کو پہنچا دینا۔ میں خوشی خوشی وہ ذمہ داری لے کر گھر سے نکلا، لیکن ایئرپورٹ پہنچنے کی جلدی اور سفر کی پریشانی میں وہ سامان وہیں رہ گیا اور میرے ساتھ نہ آسکا۔ جب میں پردیس میں اپنے کمرے تک پہنچا تو اسی رشتہ دار کا فون آیا۔ اس نے کہا، "میں تمہارے قریب ہوں، سامان لینے آرہا ہوں۔" میں نے شرمندگی سے کہا، "بھائی، وہ سامان تو مجھ سے بھول گیا۔" اس نے صرف اتنا کہا، "ٹھیک ہے، پھر میں نہیں آسکتا۔" اس وقت مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ وہ سامان لینے کے لیے تو میرے قریب آسکتا تھا، لیکن مجھ سے ملنے کے لیے نہیں۔ حالانکہ میں پہلی بار اپنا گھر، اپنے ماں باپ اور اپنا ملک چھوڑ کر ایک اجنبی سرزمین پر آیا تھا۔ مجھے کسی اپنے کی ضرورت تھی، چند حوصلہ افزا الفاظ کی ضرورت تھی، لیکن شاید میری اہمیت صرف اس سامان جتنی تھی۔ پھر زندگی نے ایک لمبا امتحان لیا۔ میں نے پردیس میں دس سال سخت محنت کی، بے شمار راتیں بھوک، تنہائی اور مشکلات کے ساتھ گزاریں۔ ان سات سالوں میں اسی رشتہ دار نے ایک بار بھی فون نہیں کیا۔ نہ عید پر، نہ کسی خوشی پر، نہ کسی مشکل میں۔ بہانہ یہی تھا کہ "میری اس سے نہیں بنتی، مجھے وہ پسند نہیں۔" لیکن وقت بدل گیا۔ آج جب اللہ نے مجھے کامیابی دی تو وہی لوگ مجھے یاد کرنے لگے۔ آج میری تعریف بھی کرتے ہیں، میرے قریب آنے کی کوشش بھی کرتے ہیں، اور کبھی کبھی قرض مانگنے کے لیے بھی فون کر لیتے ہیں۔ لیکن میں آج بھی وہ دن نہیں بھولا جب میں اکیلا تھا، جب میں حالات سے تنہا لڑ رہا تھا، اور جب کسی نے میرا ہاتھ نہیں تھاما۔ زندگی نے مجھے ایک اصول سکھایا ہے۔ جس نے آپ کے ساتھ اچھا کیا، اس کے ساتھ ہمیشہ اچھا کرو، کیونکہ آپ کی نیکی شاید اسے دوسروں کے ساتھ بھی اچھا انسان بنا دے۔ اور جس نے مشکل وقت میں آپ کا ساتھ نہیں دیا، اس کے ساتھ دشمنی مت رکھو، اس کے لیے بددعا بھی مت کرو، لیکن اپنی زندگی میں دوبارہ اس پر بھروسہ بھی مت کرو۔ کیونکہ کچھ لوگ آپ کے دوست نہیں ہوتے، وہ صرف آپ کے اچھے حالات کے دوست ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں، کامیابی کے بعد ملنے والے لوگوں سے زیادہ قیمتی وہ لوگ ہوتے ہیں جو ناکامی کے دنوں میں آپ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ #sucsess #sadstory #pardesi #pardes

Lejao. PK
Lejao. PK
Open In TikTok:
Region: AE
Friday 17 July 2026 07:36:46 GMT
1611
72
1
3

Music

Download

Comments

qatartiktok20
Prince charming :
right
2026-07-17 13:47:44
1
To see more videos from user @lejao.pk, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About