@ubaidbadshah3: سابق ضلع ناظم شانگلہ محمد طاہر خان نے بشام شنگ بیلہ کمر کے مقام پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی، ایس ایچ او، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد کے لیے جاری ریسکیو آپریشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ محمد طاہر خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ریسکیو اور تمام اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے اور امدادی کارروائیاں کامیابی سے مکمل ہوں۔ #foryou #whatisgoingoninshangla #Shangla #Besham #IndusRiver