@broken21098: کبھی کبھی انسان کو کسی ایک حادثے، کسی ایک دن یا کسی ایک وجہ سے نہیں، بلکہ ہزاروں چھوٹے چھوٹے احساس آہستہ آہستہ توڑ دیتے ہیں۔ ہر گزرتا دن دل سے تھوڑا سا سکون لے جاتا ہے، ہر خاموش رات کچھ نہ کچھ اپنے ساتھ رکھ لیتی ہے۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان ہنستا بھی ہے، لوگوں سے ملتا بھی ہے، اپنی ذمہ داریاں بھی نبھاتا ہے، مگر اندر ایک ایسی ویرانی آباد ہو چکی ہوتی ہے جہاں نہ امید کی آواز پہنچتی ہے، نہ سکون کی۔ سب کو لگتا ہے کہ سب ٹھیک ہے، لیکن اصل حقیقت صرف وہ دل جانتا ہے جو ہر روز خود کو سمیٹ کر دوبارہ کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے#foryoupage #1millionviews #viral #unfreezemyacount #dontunderreviewmyvideo