@asmatadabhai: مؤرخہ 17 جولائی 2026 --- *خلجی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی SHO گڈاپ سٹی ممتاز مروت کو مبارکباد* کراچی: آج خلجی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نوجوانوں اور مشران کے وفد نے گڈاپ سٹی پولیس اسٹیشن گئے اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او جناب ممتاز مروت کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ مشران! حاجی کائس خان جلات خان کائس خان حاجی مدا جان اختر گل پاپا محمد اجان سردار خان خلجی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نوجوانوں میں مولانا وسیم صاحب عصمت خان کائس خان حسن خلجی قیصر خان فیروز خان اور دیگر ساتھی شامل تھے وفد نے SHO ممتاز مروت کی ایمانداری، عوام دوست رویے اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کو سراہا۔ ایسوسی ایشن کے مشران نے کہا کہ ہم پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ گڈاپ کے علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ SHO ممتاز مروت نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ خلجی ویلفیئر ایسوسی ایشن جیسی سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ *جاری کردہ: خلجی ویلفیئر ایسوسی ایشن* #akakhail #اکاخیل👑💯❤️peshton #sadarayazkhanakakhail @Mumtaz Marwat @Rashid Mahmood Soomro @Malik Amjid @muhammad dinar @⚜️𝐉_𝐊⚜️ @JUMMA KHAN LALA @Akakhil @Ali Khan