@maliksaifulmalookkhokhar: صدر لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) و رکنِ قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ملک سیف الملوک کھوکھر نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی اور حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ #MalikSaifMNA #foryou #maliksaifulmalookkhokhar #NA126 #Teammsk