@wadiswatvines20: خوازہ خیلہ: غیر شرعی رسم و رواج کے خاتمے کے لیے اصلاحی پیغام آج تحصیل خوازہ خیلہ کی لوئے جماعت مسجد میں منعقدہ "کلی والا جرگہ" کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق صاحب نے غیر شرعی رسم و رواج کے نقصانات پر جامع اور مؤثر اصلاحی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام شادی کو آسان بنانے کا درس دیتا ہے، جبکہ غیر ضروری رسومات، فضول اخراجات، مہنگے ولیمے، شادی ہالوں کی بکنگ اور نمود و نمائش نے نکاح کو مشکل بنا دیا ہے۔ ان رسم و رواج کی وجہ سے بے شمار نوجوان بروقت شادی سے محروم ہیں، کئی لڑکیاں گھروں میں عمر رسیدہ ہو رہی ہیں، جبکہ نوجوان برسوں محنت مزدوری کے باوجود ان غیر ضروری اخراجات کا بوجھ برداشت نہیں کر پاتے۔ انہوں نے علماء، عمائدین، والدین اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق سادگی کو فروغ دیں، غیر شرعی رسومات کا خاتمہ کریں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں نکاح آسان اور زنا مشکل ہو۔اس اصلاحی پیغام کو ضرور سنیں، اس سے سبق حاصل کریں اور معاشرے کی اصلاح کے لیے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔