@waqaswrites: اصل ظرف یہ ہے کہ جب سب کچھ ختم ہو جائے، تب بھی اس انسان کی کمزوریوں کو اپنی زبان پر نہ لایا جائے۔ جو شخص کسی کے عیبوں کو چھپا لیتا ہے اور بکھر جانے والے رشتوں کو بھی رسوائی کی نذر نہیں ہونے دیتا، وہ درحقیقت اپنی شرافت اور انسانیت کی حفاظت کر رہا ہوتا ہے۔ خاموشی، کسی کی عزت کا پاس رکھنا اور ٹوٹے ہوئے تعلق کو وقار کے ساتھ الوداع کہنا، ایک ایسی خوبصورت روایت ہے جو صرف اعلیٰ ظرف لوگوں کے حصّے میں آتی ہے۔ یاد رکھیے، کسی کی عزت محفوظ رکھنا دراصل خود اپنی اخلاقی بلندی کا ثبوت ہوتا ہے۔ #ForYou #Dard_e_Dil #OsafFatehAli #HeartTouching #WaqasWrites