@_6409731: صرف کامیابی کی دعا نا مانگیں ، یہ بھی دعا مانگیں کہ اللہ آپ کو کامیابی کے قابل بنائے اتنا صبر دے کہ آپ نتائج کا انتظار کر سکیں بغیر تھکے اور بغیر رکے منزل تک پہنچ سکیں ۔ میں نے ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو محنت تو کر لیتے ہیں لیکن نتائج کا انتظار نہیں کرتے ۔ ہمت ہار جاتے ہیں اور منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی نا امید ہو کر راستہ چھوڑ دیتے ہیں ۔ یاد رکھیں ! اگر اللہ آپ کو انتظار کروا رہے ہیں تو یقیناً آپ کیلئے کچھ بہترین لکھا جا رہا ہے۔ بس یقین رکھیں اور محنت کرتے جائیں جب تک منزل نا پا لیں۔ #fypppppppppppppppppppppp #successfulmindset #success #scs