*وضو کے 4 فرض ہیں:*
1. *چہرہ دھونا* - پیشانی کے بالوں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک، اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک
2. *دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا* - انگلیوں کے ناخن سے لے کر کہنیوں تک
3. *چوتھائی سر کا مسح کرنا* - سر کے کم از کم چوتھے حصے پر گیلا ہاتھ پھیرنا
4. *دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا* - انگلیوں سے لے کر ٹخنوں تک
*نوٹ:* اگر ان 4 میں سے کوئی ایک بھی چھوٹ جائے تو وضو نہیں ہوتا۔ اللہ پاک ہم سب کو پانچ وقت کی باجماعت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے سب بولو امین