@abidhussain15n: میں نہیں جانتا کہ تم یہ تحریر پڑھو گے یا نہیں اس کی اہمیت کو سمجھو گے یا نہیں مگر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ یہ الفاظ میرے دل کی سچی آواز ہیں ​جب تم میری زندگی میں آئے تو بہت سی چیزیں بدل گئیں روزمرہ کی معمولی باتوں میں بھی خوشی محسوس ہونے لگی ایک پیغام کا انتظار ایک کال کی آواز تمہارا چہرہ اسکرین پر دیکھنا یہ سب چیزیں میرے دن کا سب سے خوبصورت حصہ بن گئی تھیں میں نے تمہارے ساتھ صرف وقت نہیں گزارا بلکہ اپنے جذبات اپنی دعائیں اپنی امیدیں اور اپنے خواب بھی جوڑ لیے ہیں ​میں نے کبھی تمہیں ایک وقتی تعلق نہیں سمجھا میرے لیے تم وہ ہو جس کے ساتھ میں نے اپنی زندگی کے کئی خوبصورت خواب دیکھے میں نے تمہاری خوشی میں اپنی خوشی تلاش کی تمہاری پریشانی میں اپنی بے چینی محسوس کی اور تمہارے غم میں دل سے دعا کی کہ اللہ تمہاری مشکلات آسان کر دے ​میں یہ دعوٰی تو نہیں کرتا کہ میں کامل تھا مجھ سے غلطیاں بھی ہوئیں بعض اوقات میرے الفاظ درست نہیں ہوتے تھے بعض فیصلے بھی شائید غلط رہے ہوں لیکن ایک چیز پر مجھے آج بھی یقین ہے کہ میری محبت میں کبھی ملاوٹ نہیں تھی جاناں میں نے جو بھی کیا جتنا بھی کیا دل سے کیا اور کرونگا میری نیت کبھی تمہیں تکلیف دینے کی نہیں سوچی ​بہت سے لوگ زندگی میں ملتے ہیں باتیں کرتے ہیں اور پھر وقت کے ساتھ ایک دوسرے سے دور ہو جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دل میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا لیتے ہیں تم میرے لیے وہی ہو چاہے آپ دور ہی ہیں مجھ سےمگر تمہاری یادیں میرے دل سے کبھی جدا نہیں ہوئی ​سب سے زیادہ تکلیف انسان کو تب ہوتی ہے جب وہ سچے دل سے اپنی جان سے زیادہ پیار خیال عزت محبت اور احساس کرتا ہو پھر بھی اسے کھو دے میں نے اپنی طرف سے تعلق کو نبھانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی میں نے سمجھنے کی کوشش کی صبر کیا انتظار کیا معاف کیا نظر انداز کیا اور کئی مرتبہ اپنے دل کے زخموں کو بھی چھپا لیا صرف اس امید میں کہ ایک دن سب کچھ بہتر ہو جائے گا ​لیکن زندگی ہمیشہ ہماری خواہشات کے مطابق نہیں چلتی بعض اوقات ہم جن لوگوں کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں وہی ہماری زندگی کا حصہ نہیں بن پاتے شائید قسمت کے فیصلے ہماری خواہشات سے مختلف ہوتے ہیں شائید کچھ کہانیاں مکمل ہونے کے لیے نہیں بلکہ ہمیں کچھ سکھانے کے لیے لکھی جاتی ہیں ​تمہارا جانا میرے لیے آسان نہیں ہے جاناں تم کبھی نہ جان سکو گے ​​ٹوٹے ہوئے دل بکھرے ہوئے خوابوں زخمی خیالوں میں کانپتے ہاتھوں کے ساتھ میں تمہیں لکھ رہا ہوں جاناں ہم کبھی ملیں گے یا نہیں لیکن اتنا جان لو کہ میرے دل میں ہمیشہ رہو گے تم میری محبت میری تڑپ اور میرا انتظار کبھی ختم نہیں ہوگا جاناں ​    🌺🌺🌺🌺   🌺🌹🌹🌹🌹🌺 🌺🌹🌺🌺🌺🌹🌺   🌺🌹🌹🌹🌹🌺      🌺🌺🌺🌺🌺           🌷🌷🌷     🍃          🎋 🌹🍃     🎋          🌱 🍃🍃     🎋          🍃      🌹🌹🎋     🌱🍃                🎋  🍃🌹                🎋🍃                🎋 🌹 💐ㅤ    🌺 #Foryou #UrduPoetry #ViralUrduCaption #Foryoupage #creatorsearchinsights

Abid HussaiN
Abid HussaiN
Open In TikTok:
Region: SA
Saturday 18 July 2026 05:31:34 GMT
93
4
0
2

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @abidhussain15n, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About