@bezuban_dard: زندگی کا سب سے تکلیف دہ مرحلہ وہ ہوتا ہے جب آپ کو یہ احساس ہو کہ جن رشتوں کو آپ نے اپنی روح تک میں بسا رکھا تھا، ان کے لیے آپ کی حیثیت محض ایک وقت گزاری سے زیادہ کچھ نہیں تھی۔ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی خون نہیں بہاتے، لیکن وہ اندر ہی اندر انسان کو دیمک کی طرح چاٹ جاتے ہیں۔ وہ راتیں بہت اذیت ناک ہوتی ہیں جب دل چیخ چیخ کر رونا چاہتا ہے مگر ہونٹوں پر زبردستی کی خاموشی پہرے بٹھا دیتی ہے۔ انسان بظاہر تو چلتا پھرتا اور ہنستا بولتا نظر آتا ہے، لیکن اندر سے وہ ایک ایسے کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہوتا ہے جہاں سوائے یادوں کی اداس گونج اور حسرتوں کی دھول کے اور کچھ باقی نہیں بچتا #poetry #vintage_vibes
کیا ہو گیا ہے انسان کو؟
لوگ اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں اور اپنے عزیزوں کو بھی کھو دیتے ہیں۔
دل ٹوٹتا ہے، سانسیں بھاری ہو جاتی ہیں، لگتا ہے جیسے سب کچھ ختم ہو گیا…
مگر وقت انسان کو پھر بھی جینا تو پڑتا ہے
پھر اُن رشتوں کے لیے خود کو کیوں مٹانا،
جو آپ کے درد کو سمجھ نہ سکے،
یا جنہیں آپ کبھی سمجھ نہ سکے۔
خود کے لیے جینا سیکھو…
اپنی پسند کے کپڑے پہنو، خود کے ساتھ وقت گزارو، کبھی اکیلے کھانا کھانے جاؤ، اپنے شوق پورے کرو۔
لوگوں کے ساتھ بیٹھو، اُن کی بات سنو، کسی کی مدد کرو، اور اپنی زندگی کا مقصد بدل دو۔
جب انسان پورے یقین کے ساتھ اپنے معاملات اللہ کے سپرد کر دیتا ہے،
تو پھر اللہ ایسے راستے کھول دیتا ہے جن کا انسان نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔
یقین رکھو، مشکل وقت بہت سخت ہوتا ہے، کبھی کبھی برداشت سے باہر لگتا ہے…
مگر خود کو سزا دینا بھی تو ظلم ہے۔
اللہ نے آپ کو محبت کے قابل بنایا ہے،
تو خود سے بھی محبت کرنا سیکھو۔
2026-07-18 09:14:07
0
To see more videos from user @bezuban_dard, please go to the Tikwm
homepage.