@politicalofficialaccount: معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی دیدار علی جتوئی کی سربراہی میں روہڑی میں حاجی علی انور خان مہر صاحب کی اوطاق پر جتوئی اور مہر برادری کے درمیان سانگھی میں پیش آنے والے تنازعے کا خوش اسلوبی سے تصفیہ کرایا گیا۔ اس موقع پر حاجی دیدار علی جتوئی, حاجی علی انور خان مہر، بوهتار ذوالفقار خان جتوئی، صاحب ڏنو جتوئی اور محبوب مہر بھی موجود تھے، جنہوں نے ثالثی کرتے ہوئے فریقین کے درمیان صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حاجی دیدار علی جتوئی کی کاوشوں اور بزرگوں کی باہمی مشاورت سے دونوں فریقین نے فیصلے کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے تمام اختلافات ختم کیے، ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور آئندہ امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موجود معززین نے اس فیصلے کو علاقے میں امن و امان اور سماجی ہم آہنگی کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔ #foryou #fypp #jatoibaloch👑