@ptiofficial: جی ایس پی پلس GSP+ فریم ورک کے تحت یورپی کمیشن کی حالیہ رپورٹ اور اس کے عسکری ہینڈلرز کے خلاف ایک بین الاقوامی چارج شیٹ ہے. انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ذریعے پاکستان کے لیے نہایت اہم جی ایس پی پلس حیثیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جس پر ہماری برآمدی صنعت اور اس سے وابستہ لاکھوں ملازمین کا روزگار منحصر ہے۔ جہاں رپورٹ میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا حوالہ دیا گیا ہے، وہیں اس میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف منظم سیاسی انتقام کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے:”سیاسی حقوق منفی طور پر متاثر ہو رہے ہیں، جن کی وجوہات میں عدالتی کارروائیوں کا ناجائز استعمال، اپوزیشن کے حامیوں اور رہنماؤں کی گرفتاری اور حراست شامل ہیں، جن میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں منصفانہ ٹرائل، دورانِ حراست حالات، وکلا، اہلِ خانہ اور دیگر ملاقات کرنے والوں تک رسائی، اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔“ #خان_کو_رہا_کرکے_مقابلہ_کرو