@mpa_syed_shariq_jamal_90: حساب ہوگا، جواب ہوگا — پیپلز پارٹی کے 18 سالہ کرپشن کا حساب ہوگا! ایم کیو ایم پاکستان شاہ فیصل ٹاؤن کے زیرِ اہتمام شمع شاپنگ سینٹر یونین کے نمائندگان سے ملاقات کی گئی، جس میں سی او سی ممبر و سابق شاہ فیصل ٹاؤن انچارج ارتضیٰ فاروقی بھائی، مرکزی ایلڈ ونگ کے انچارج ایس ایم خالد بھائی، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر آصف صدیقی بھائی، رکن سندھ اسمبلی #PS90 سید شارق جمال بھائی، سینئر ساتھی عارف شمسی بھائی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران یونین کے نمائندگان کو 26 جولائی بروز اتوار، عید گاہ گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی، بدعنوانی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف منعقد ہونے والے عوامی احتجاجی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ وفد نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق، کراچی کے بہتر مستقبل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعداد میں احتجاج میں شریک ہو کر اپنی آواز بلند کریں۔ ایم کیو ایم پاکستان شاہ فیصل ٹاؤن #MQMPakistan #ShahFaisalTown #SyedShariqJamal #DrSyedShariqJamal