@sajid.watto424hr: میں خوش ہوں تیرے ساتھ خوابوں کی دنیا میں یہاں کوئی تجھے مجھ سے چھین نہیں سکتا حقیقت نے اگرچہ ہمیں ایک دوسرے سے دور کر دیا مگر میرے خواب آج بھی تمہیں اپنا ہی سمجھتے ہیں بر رات جب آنکھیں بند ہوتی ہیں تو ایک نئی دنیا آباد ہو جاتی ہے نہ بے وفائی نہ فاصلے اور نہ ہی بچھڑنے کا خوف وہاں تم میرے سامنے ہوتے ہو میں تمہیں دیکھتا ہوں تم سے باتیں کرتا ہوں اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وقت کبھی رکا ہی نہیں تھا کاش خواب صرف چند لمحوں کے مہمان نہ ہوتے کاش انسان ہمیشہ انہی میں زندہ رہ سکتا کیونکہ حقیقت بر صبح مجھ سے تمہیں چھین لیتی ہے مگر خواب بر رات تمہیں واپس میرے پاس لے آتے ہیں میں ہر رات اسی امید کے ساتھ سوتا ہوں کہ شاید آج پھر تم خوابوں میں آؤ گے ایک ایسی دنیا جہاں نہ جدائی ہوتی ہے اور میری ادهوری دنیا چند لمحوں کے لیے مکمل ہو جائے گی لوگ کہتے ہیں خواب سچے نہیں ہوتے مگر انہیں کیا خبر کہ بعض خواب ہی انسان کو زندہ رکھتے ہیں اگر میری محبت کا کوئی آخری ٹھکانہ ہے تو وہ میری نیند ہے کیونکہ وہیں تم آج بھی میرے ہو میں خوش ہوں تیرے ساتھ خوابوں کی دنیا میں یہاں کوئی تجھے مجھ سے چھین نہیں سکتا